ضمنی انتخابات، لیگی امیدواروں کی کامیابی پر وزیراعظم شہبازشریف کی مبارکباد

وزیرِ اعظم کا ن لیگ کی کامیابی پر بیان

اسلام آباد  (سٹاف رپورٹر) وزیرا عظم محمد شہباز شریف نے ضمنی انتخابات میں ن لیگ کی کامیابی کو میاں نواز شریف کی بہترین قیادت اور مریم نواز کی گڈ گورننس کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا جوابی وار جاری، بیشتر بھارتی ویب سائیٹس ہیک، بی جے پی کی ویب سائیٹ بھی نہ بچی

کامیاب امیدواروں کو مبارکباد

این اے 143، چیچہ وطنی، این اے 129، لاہور اور این اے 185 ڈیرہ غازی خان، پی پی 203 ساہیوال  میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں طفیل جٹ، حافظ نعمان، سردار محمود قادر خان لغاری اور چوہدری حنیف جٹ کی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج ، میچ کتنے بجے شروع ہوگا؟صحیح وقت جانیے.

پارٹی کی کامیابی کی وجوہات

وزیرِ اعظم نے اپنے مبارکباد کے پیغامات میں کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں پارٹی امیدواروں کی کامیابی کا سہرا قائد محمد نواز شریف کے ویژن اور ان کی بے مثال قیادت، پارٹی کارکنان کی محنت کے سر ہے۔ یہ کامیابی وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز کی صوبے کے عوام کی ترقی کیلئے شبانہ روز محنت پر عوام کے اعتماد کی عکاسی ہے۔

خاص کامیابیوں کی تفصیلات

وزیر اعظم نے این اے 143 میں کامیابی پر طفیل جٹ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ فتح عوام کے مسلم لیگ (ن) کے عوامی خدمت کے جذبے اور کارکردگی پر اعتماد کی مظہر ہے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ محمد طفیل جٹ اپنے حلقے کے عوام کی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے عوامی خدمت کیلئے شب و روز محنت کریں گے۔

دریں اثناء، وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے این اے 129 لاہور کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حافظ محمد نعمان کو بھی شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ حافظ محمد نعمان اپنے حلقے کی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے شب و روز عوامی خدمت کریں گے۔

این اے 185   ڈیرہ غازی خان کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار محمود قادر خان لغاری کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعظم نے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 203 ساہیوال کے ضمنی انتخابات میں چوہدری حنیف جٹ کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعظم نے ان کی کامیابی کو عوام کے مسلم لیگ( ن) کی کارکردگی پر اعتماد کا نتیجہ قرار دیا۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...