وزیراعظم شہباز شریف کی ضمنی انتخاب میں کامیاب ن لیگی امیدواروں کو مبارک باد
وزیراعظم شہبازشریف کا پیغام
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہبازشریف نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے ن لیگی امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے پیغام جاری کر دیا ہے جس میں ان کا کہناتھا کہ عوامی مینڈیٹ کا منہ بولتا ثبوت پاکستان مسلم لیگ (ن) ضمنی انتخابات میں مزید کامیابیاں سمیٹ رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی ہدایت پر سپریم کورٹ کا ججز روسٹر جاری
کامیاب امیدواروں کی فہرست
تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کا کہناتھا کہ میں NA04 فیصل آباد کے امیدوار دانیال احمد، PP-98 فیصل آباد کے امیدوار آزاد علی تبسم، NA-96 کے امیدوار محمد بلال بدر، NA8 ہری پور کے امیدوار بابر نواز خان، اور PP-73 سرگودھا کے امیدوار میاں سلطان علی رانجھا کو ضمنی انتخابات میں شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے 27 برس مکمل، یومِ تکبیر پر آج ملک بھر میں عام تعطیل
کامیابی کی وجوہات
ان کا کہناتھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو یہ کامیابی، قائد میاں محمد نواز شریف کے ویژن اور انکی بے مثال قیادت اور پارٹی کارکنان کی محنت کی بدولت حاصل ہوئی۔ ضمنی انتخابات میں جیت حکومتی کارکردگی پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے، تمام امیدواروں کی محنت، لگن اور عوامی خدمت کے جذبے نے ضمنی انتخابات کے نتائج کو باعث فخر بنایا ہے۔ یہ جیت نہ صرف ان امیدواروں کی کوششوں کا صلہ ہے بلکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترقی اور فلاح کے لیے ایک مثبت قدم بھی ہے۔ ضمنی انتخابات میں کامیابی وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز کی صوبے کی عوام کی ترقی کیلئے شبانہ روز محنت پر عوام کے اعتماد کی عکاس ہے۔
وزیراعظم کا ٹویٹ
عوامی مینڈیٹ کا منہ بولتا ثبوت پاکستان مسلم لیگ (ن) ضمنی انتخابات میں مزید کامیابیاں سمیٹتے ہوئے
میں NA04 فیصل آباد کے امیدوار دانیال احمد، PP-98 فیصل آباد کے امیدوار آزاد علی تبسم، NA-96 کے امیدوار محمد بلال بدر، NA8 ہری پور کے امیدوار بابر نواز خان، اور PP-73 سرگودھا کے…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) November 24, 2025








