ایف سی جوانوں نے بڑی تباہی سے بچا لیا، حوصلے پست نہیں ہوں گے: سہیل آفریدی
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا بیان
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے پشاور میں فرنٹیئر کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں کہیں ہلکی اور کہیں موسلادھار بارش
واقعے کی فوری رپورٹ طلب
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے آئی جی پولیس خیبر پختونخوا سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کر لی اور زخمیوں کو فوری و بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ میں سیاسی انتقام عروج پر ہے، 377 پی ٹی آئی ورکرز اور عہدیداران کو غیرقانونی طور پر گرفتار کیا گیا، اسد قیصر
حملے کی مذمت
ان کا کہنا تھا کہ جوانوں نے بہادری سے بڑی تباہی سے بچا لیا، یہ حملہ انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے، دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں، اس قسم کے بزدلانہ حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔
شہداء ہمارا فخر ہیں، ان کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیں گے، ملوث عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
دہشتگردی کے خلاف جنگ
سہیل آفریدی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ مزید مضبوط عزم کے ساتھ جاری رہے گی، قیامِ امن اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، صوبائی حکومت پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔
شہید اہلکاروں کے لئے دعا
اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے شہید اہلکاروں کے ایصالِ ثواب اور لواحقین کے لئے صبرِ جمیل کی دعا کی۔








