گورنر خیبر پختونخوا نے ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملے کی تفصیلات طلب کرلیں۔
پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملہ
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اعلیٰ حکام سے ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملے کی تفصیلات طلب کر لیں۔
یہ بھی پڑھیں: سسرالیوں سے تنگ آکر پولیس کانسٹیبل کی اہلیہ نے خودکشی کر لی
حملے کی مذمت
روزنامہ جنگ کے مطابق گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے ایف سی ہیڈکوارٹر پر فتنہ الخوارج کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ بیرونی پشت پناہی میں سرگرم خارجی دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بچپن کی آندھیاں اور بارشیں خوف طاری کر دیتی تھیں،بادی تھوڑی، مکان کم اور میدان زیادہ تھے،مائیں گھر سے باہر نہیں جانے دیتی تھیں
پولیس اور فورسز پر فخر
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کو اپنی پولیس، ایف سی اور فورسز پر فخر ہے، سپاہیوں نے شہادتیں پیش کر کے اسلام، ملک اور انسانیت کے دشمنوں کے عزائم ناکام بنائے۔
یہ بھی پڑھیں: تشدد کے ذریعے کسی بھی تحریک کو کامیاب نہیں بنایا جا سکتا : انوار الحق کاکڑ
حملے کی ناکامی
واضح رہے کہ پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیڈکوارٹرز پر فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام بنا دیا گیا، تینوں خودکش حملہ آور مارے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: اوپن اے آئی کا بھانڈا پھوڑنے والے بھارتی نوجوان سائنسدان کی لاش برآمد، ایلون مسک کا معنی خیز ٹوئٹ
بہادری کی مثال
ڈپٹی کمانڈنٹ ایف سی جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ جوانوں نے بہادری سے خودکش حملے کو ناکام بنایا، فیڈرل کانسٹیبلری کے تین اہلکار شہید ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حملے میں 2 ایف سی اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی بھی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: چھت گرنے سے جاں بحق ہونے والی خواتین کے لواحقین کو فی کس 10 لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کو فی کس 3 لاکھ روپے دیئے جائیں گے، چئیر پرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کا اعلان
خودکش حملہ آوروں کی کارروائی
سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید کا کہنا ہے کہ ایک خودکش حملہ آور نے خود کو مرکزی گیٹ پر اڑایا، جبکہ دو خودکش حملہ آور فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر کے اندر داخل ہوئے۔
فائرنگ کے نتیجے میں ہلاکت
انہوں نے کہا کہ فیڈرل کانسٹیبلری کے اہلکاروں نے دونوں حملہ آوروں پر فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔








