شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس: علی امین گنڈا پور کے وارنٹ جاری
وارنٹ گرفتاری کا اجراء
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: محفوظ پنجاب ویژن،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے شیخوپورہ سیف سٹی کاافتتاح کر دیا
عدالت کی کارروائی
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے سابق وزیراعلیٰ کے پی کیخلاف کیس کی سماعت کی، علی امین گنڈا پور عدالت میں پیش نہ ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا،وقت تبدیل ، 16 نکاتی ایجنڈا بھی جاری
مستقبل کی سماعت
عدالت نے علی امین گنڈا پور کی مسلسل غیر حاضری کے باعث وارنٹ گرفتاری کئے اور سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی آئندہ سماعت 29 نومبر تک ملتوی کر دی۔
مقدمہ کی تفصیلات
یاد رہے کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے。








