پیر محل: 17 سالہ لڑکی سرجری کے ذریعے لڑکا بن گئی
نواحی گاؤں میں دلچسپ واقعہ
پیر محل (ڈیلی پاکستان آن لائن) نواحی گاؤں میں 17 سالہ لڑکی اقرا سرجری کے بعد لڑکا بن گئی۔
یہ بھی پڑھیں: جوڈیشل کمیشن کا قیام، سپیکر قومی اسمبلی نے نام مانگ لیے
سرجری کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق 17 سالہ اقرا کو طبی مسائل کے باعث ڈاکٹر کو چیک کروایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اس کا آپریشن کرکے اسے لڑکا قرار دے دیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مذکورہ لڑکی پیدائش کے وقت لڑکا ہی تھی تاہم طبی مسائل کے باعث والدین کو علم نہیں ہوسکا، لہذا اب سرجری کرکے طبی مسائل کا خاتمہ کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہماری ملاقاتوں پر پابندی ہے،لیکن کیسز مقرر ہی نہیں ہورہے، وکیل بانی پی ٹی آئی
تعلیم اور نام کی تبدیلی
خیال رہے کہ اقرار نے مقامی گرلز سکول سے میٹرک تک تعلیم حاصل کی ہے۔ اقرا کا نام تبدیل کرکے ہمدان رکھ دیا گیا ہے۔
والدین کی خوشی
ہمدان کے والدین کا کہنا ہے کہ پہلے ان کے 2 بیٹے تھے لیکن اللہ نے انہیں ایک اور بیٹے کی نعمت سے نواز دیا ہے۔








