انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا کیس؛ الیکشن کمیشن نے طلال چودھری کے بھائی بلال چودھری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا
اسلام آباد میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس میں طلال چودھری کے بھائی بلال چودھری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان جمہوریت اور آئین کی حکمرانی کیلئے بات کریں گے: اعظم سواتی
سماعت کا آغاز
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن میں وزیر مملکت طلال چودھری کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کی سماعت ہوئی، چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی کا 19 واں اجلاس، وزیراعظم کسی بھی نشست میں شریک نہیں ہوئے، اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی رہا،فافن
نوٹیفکیشن کی روک تھام
الیکشن کمیشن نے طلال چودھری کے بھائی بلال چودھری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ابھی ہم بلال چودھری کو نااہل نہیں کرتے، صرف کامیابی کا نوٹیفکیشن روک رہے ہیں۔
کارروائی کی ضرورت
کمیشن حکام نے کہا کہ طلال چودھری ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے، کارروائی کی جائے۔








