جواء ایپ پروموشن کیس: یوٹیوبر ڈکی بھائی کی ضمانت منظور
ڈکی بھائی کی ضمانت کا فیصلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کو جوئے کی ایپ کی تشہیر کے مقدمے میں ضمانت مل گئی۔
یہ بھی پڑھیں: افغان شہری کو پاکستانی شہریت دینے سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل
لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ
ڈان نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے ڈکی بھائی کی جوئے کی ایپ کی تشہیر کے مقدمے میں درخواست ضمانت منظور کر لی، عدالت نے 10 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ملزم کی ضمانت منظور کی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے بھارتی حریف ترجوت سنگھ کو شکست دیدی
جسٹس کا بیان
جسٹس شہرام سرور چودھری نے ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنایا، درخواست گزار کی جانب سے وکیل عمران چڈھر اور شہریار گورایہ عدالت میں پیش ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: زندگی میں یہ پہلی عید ہے جو فاتح قوم کے طور پر منارہے ہیں: شرجیل میمن
گرفتاری کی تفصیلات
ڈکی بھائی کو این سی ایس آئی اے نے 17 اگست 2025 میں لاہور ائیر پورٹ سے گرفتار کیا تھا، ملزم پر جوئے کی ایپس کی تشہیر کا الزام عائد ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ کے صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس کی دوڑ میں کون آگے ہے؟
قانونی الزامات
یوٹیوبر کے خلاف مقدمہ ریاست کی جانب سے این سی سی آئی اے لاہور کے ذریعے درج کیا گیا، جس میں ان پر الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے قانون 2016 کی دفعات 13، 14، 25، اور 26 کے علاوہ پاکستان پینل کوڈ کی دفعات بی-294 اور 420 شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پانی اترتے ہی ’’ستھرا پنجاب ‘‘کی ٹیمیں گجرات شہر کی صفائی پر مامور ،وزیر بلدیات ذیشان رفیق بھی موجود
انکوائری کی شروعات
مقدمہ ایک انکوائری سے متعلق ہے جو 13 جون کو معتبر ذرائع سے معلومات حاصل ہونے کے بعد شروع کی گئی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ بعض یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا انفلوائنسرز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے جوا اور بیٹنگ ایپلیکیشنز کی تشہیر کر رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، سرمایہ کاروں کا جوش و خروش بڑھ گیا
عوامی نقصان کا الزام
ایف آئی آر میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ عوام نے اپنی محنت کی کمائی ان ایپس میں لگائی اور مالی نقصان اٹھایا، اس میں سعد الرحمان پر الزام لگایا گیا کہ انہوں نے مختلف جوئے اور بیٹنگ ایپس (1xBet، Bet365، B9 Game اور Binomo) کی تشہیر اپنے یوٹیوب چینل پر کی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی ہٹ دھرمی امن کیلئے خطرہ، کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے: اسحاق ڈار
ویڈیوز اور درخواستیں
ایف آئی آر میں اس کے اکاؤنٹ سے 27 ویڈیوز کے لنکس شامل کیے گئے تھے جو ان ایپلیکیشنز کی تشہیر کرتے تھے، جن میں سے کئی اب دستیاب نہیں ہیں۔
یوٹیوبر نے ضلع کچہری اور سیشن عدالت میں ضمانت کے لیے درخواست دی تھی، لیکن ان کی درخواستیں مسترد ہو گئیں، جس کے بعد انہیں ہائیکورٹ سے رجوع کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائی کورٹ نے 18 افغان شہریوں کو واپس بھیجنے کی کارروائی معطل کر دی
عدالتی کارروائی
رواں ماہ کے آغاز میں عدالت نے این سی سی آئی اے کو سعد الرحمان کی درخواست پر دلائل جمع کرنے کے لیے نوٹس جاری کیے تھے، یوٹیوبر کا کہنا تھا کہ انہیں گرفتاری سے پہلے ایجنسی کی طرف سے کوئی نوٹس نہیں دیا گیا تھا۔
اختیارات کے غلط استعمال کے الزامات
اکتوبر کے آخر میں این سی سی آئی اے کے نو افسران پر بھی الزام عائد کیا گیا کہ انہوں نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا، سعد الرحمان سے پیسے وصول کیے اور رشوت لی۔








