ججز ٹرانسفر کیس؛9میں سے 5انٹراکورٹ اپیلیں عدم پیروی پر خارج،بانی سے وکیل کی ملاقات کی درخواست بھی مسترد
اسلام آباد میں ججز ٹرانسفر کیس کی سماعت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی آئینی عدالت نے ججز ٹرانسفر کیس میں 9 میں سے 5 انٹراکورٹ اپیلیں عدم پیروی پر خارج کردیں۔ آئینی عدالت نے سپریم کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا اور بانی سے ہدایات کیلئے وکیل کی ملاقات کی استدعا بھی مسترد کردی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ: بنگلادیش کے تنازع پر سری لنکا کا ردعمل سامنے آ گیا
وفاقی آئینی عدالت کا فیصلہ
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، وفاقی آئینی عدالت میں ججز ٹرانسفر کیس میں بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ وفاقی آئینی عدالت نے 9 میں سے 5 انٹراکورٹ اپیلیں عدم پیروی پر خارج کردیں۔ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کو تحریری اعتراضات فائل کرنے کیلئے مہلت دی گئی جبکہ بانی پی ٹی آئی اور راجہ مقصط نواز کو اضافی گزارشات جمع کروانے کی مہلت دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: چینی وزیر خارجہ کا ایرانی اور اسرائیلی ہم منصب سے اہم ٹیلی فونک رابطہ
سپریم کورٹ کا فیصلہ برقرار
آئینی عدالت نے سپریم کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔ سپریم کورٹ کے 5 رکنی بنچ نے ججز کا تبادلہ درست قرار دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: حماد اظہر کے والد، سابق گورنر پنجاب میاں اظہر انتقال کر گئے
وکیل کی درخواست مسترد
وفاقی عدالت نے بانی سے ہدایات کیلئے ملاقات کی استدعا بھی مسترد کردی۔ وکیل نے کہا کہ تفصیلی فیصلہ کے بعد بانی سے ہدایات لینی ہیں، وکیل نے استدعا کی کہ بانی سے ملاقات کی ہدایات جاری کردیں۔ چیف جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ عدالت ایسا آرڈر جاری نہیں کرسکتی۔
سماعت کی ملتوی
وکیل نے کہا کہ آرٹیکل 187 کے تحت عدالت ملاقات کا حکم دے، جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ جس عدالت سے سزا ہوئی وہاں رجوع کریں۔ ججز ٹرانسفر کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی۔








