ملک کے 13 حلقوں میں ضمنی الیکشن، ن لیگ 12 نشستوں پرکامیاب
ضمنی انتخابات کے نتائج
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک کے 13 حلقوں میں ضمنی الیکشن،ن لیگ نے میدان مار لیا، 12 نشستوں پر کامیاب، قومی اسمبلی کی 6 نشستوں پر کلین سویپ، پنجاب اسمبلی کی 7 میں سے 6 سیٹیں جیت لیں، ایک نشست پیپلزپارٹی کے حصے میں آئی۔
یہ بھی پڑھیں: لیسکو کا رینجرز اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ساتھ بڑا آپریشن، کروڑوں روپے کی بجلی چوری پکڑ لی، ملزمان کی جانب سے شدید فائرنگ
این اے 18 ہری پور کا اپ سیٹ
این اے 18 ہری پور میں بڑا اپ سیٹ، غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے بابر نواز خان نے پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ شہرناز عمر ایوب کو شکست دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: سٹاک مارکیٹ میں تاریخ رقم، گورنر سندھ نے عمران خان سے اہم درخواست کردی
بابر نواز خان کی فتح
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق بابر نواز خان نے ایک لاکھ 63 ہزار 996 ووٹ حاصل کیے، جبکہ شہرناز عمر ایوب کے حصے میں 1 لاکھ 20 ہزار 220 ووٹ آئے۔
یہ بھی پڑھیں: انڈیا میں درجنوں مسافر طیاروں میں بم کی افواہوں کی وجہ سے پروازوں میں تاخیر اور ہنگامی لینڈنگ کا سلسلہ جاری
دیگر حلقوں میں کامیاب امیدوار
این اے 96 جڑانوالہ میں لیگی امیدوار بلال بدر چوہدری 93 ہزار 9 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ اُن کے مخالف آزاد امیدوار نواب ملک شیر وسیر نے 43 ہزار 25 ووٹ حاصل کیے۔
یہ بھی پڑھیں: شوہر سے جھگڑا، بیوی نے 3 بھینسوں اور گائے کو زہر دے کر مار دیا
باقی حلقوں کی صورتحال
این اے 143 چیچہ وطنی میں لیگی امیدوار چوہدری طفیل نے میدان مار لیا، آزاد امیدوار ضرار اکبر کا دوسرا نمبر۔ این اے 129 لاہور میں ن لیگ کے حافظ نعمان نے آزاد امیدوار ارسلان احمد کو ہرا دیا۔
این اے 185 میں لیگی امیدوار سردار محمود قادر لغاری کی فتح ہوئی، جبکہ پیپلزپارٹی کے دوست محمد کھوسہ ہار گئے۔ این اے 104 سے لیگی امیدوار راجہ دانیال 52 ہزار 791 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، مخالف امیدوار رانا عدنان نے 19 ہزار 262 ووٹ حاصل کیے۔
وزیر قانون کا بیان
وزیر قانون پنجاب رانا محمد اقبال نے پرامن ضمنی انتخابات پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام، انتظامیہ اور سیکیورٹی اداروں نے مل کر بہترین مثال قائم کی۔








