افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں فروٹ کے ٹرکوں میں افغانستان سے ولایتی شراب سمگل کی جاتی تھی : ابصار عالم
افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور شراب کی اسمگلنگ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی ابصار عالم نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں فروٹ کے ٹرکوں میں افغانستان سے ولایتی شراب سمگل کی جاتی تھی جو کہ ٹریڈ بند ہونے کی وجہ سے اب مہنگی ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور کی گفتگو خیبرپختونخوا ہاؤس روانگی سے پہلے منظر عام پر آئی
تفصیلات کی وضاحت
وی لاگ میں ابصار عالم کا کہنا ہے کہ ولایتی شراب جو پہلے پاکستان میں سستے داموں میسر تھی، اب وہ مہنگی ہو گئی ہے۔ مجھے ایک تاجر نے تصدیق کی کہ فروٹ کے ٹرکس میں افغانستان سے پاکستان شراب سمگل ہوتی ہے۔ پاکستان سے کروڑوں اربوں ڈالر ہنڈی حوالہ کے ذریعے بھجوائے جاتے ہیں۔ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ بند ہونے سے یہ سرگرمیاں رک گئی ہیں۔
روزانہ 500 سے 600 کنٹینرز چمن، گولاچی، انگور اڈہ اور طورخم سے افغانستان جاتے اور آتے ہیں۔ ان کا پیسہ سارا حوالہ اور ہنڈی سے جاتا ہے۔ روزانہ 50 کروڑ سے 5 ارب تک ٹرانسفر ہوتے ہیں۔ سب سے زیادہ ٹرک کراچی اور اسلام آباد آتے ہیں، جبکہ دوسرے نمبر پر لاہور اور فیصل آباد آتے ہیں۔ ان میں فروٹ کے ساتھ لگژری آئٹمز اور شراب بھی شامل ہوتی ہیں۔
سوشل میڈیا کی آراء
اچکزئی اور تحریک انصاف کا چیخنا بنتا ہے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں فروٹ کے ٹرکوں میں افغانستان سے ولایتی شراب سمگل کی جاتی تھی 5 ارب روزانہ ہنڈی والا اور ڈالر سمگلنگ بند کروا دی گئی ہے۔ ابصار عالم pic.twitter.com/mfiXWLyquo
— صحرانورد (@Aadiiroy2) November 24, 2025








