عدنان سمیع کی والدہ کا انتقال، کل پاکستان آمد کی توقع
عدنان سمیع خان کی ویزے کی درخواست
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) گلوکار عدنان سمیع خان نے بھارت میں پاکستانی سفارت خانے کو ویزے کیلئے درخواست دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: جلد ایسے ممالک اسرائیل کو تسلیم کریں گے جن کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا: مشیر امریکی صدر
والدہ کا انتقال
تفصیلات کے مطابق عدنان سمیع خان کی والدہ کا آج اسلام آباد میں انتقال ہوا ہے۔ نماز جنازہ میں شرکت کیلئے عدنان سمیع نے پاکستان آنے کیلئے درخواست دی ہے۔
ماضی کی حیثیت
واضح رہے کہ دوہزار سولہ میں عدنان سمیع خان نے پاکستانی شہریت چھوڑ کر بھارتی شہریت اختیار کر لی تھی۔








