کندھ کوٹ: انڈس ہائی وے کے قریب گولہ پھٹنے سے 4 بچے جاں بحق
افسوسناک واقعہ
کندھ کوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن) انڈس ہائی وے کے قریب گولہ پھٹنے سے 4 بچے جاں بحق ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے انکار پر پی سی بی کس ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی میں بلانے کیلئے غور کر رہاہے ؟ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا
تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ڈی ایس پی کندھ کوٹ ایاز علی کے مطابق صوبہ سندھ کے ضلع کشمور کی تحصیل کندھ کوٹ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں انڈس ہائی وے کے قریب گولہ پھٹنے سے 4 بچے جان سے چلے گئے جبکہ 2 بچے زخمی ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ساری دنیا نے دیکھا کہ پاکستان ایک مضبوط ملک ابھر کر سامنے آیا، نواز شریف
بچوں کی معلومات
ایاز علی کا کہنا ہے کہ بچوں کا تعلق ایک ہی قبیلے سے بتایا جاتا ہے، جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 8 سے 10 سال کے درمیان تھی۔
یہ بھی پڑھیں: 27 ویں ترمیم نہیں آئے گی بھرپور مزاحمت کریں گے: فضل الرحمان
واقعہ کی تفصیلات
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مویشی چراتے ہوئے بچوں کو راکٹ لانچر کا زنگ آلود گولہ جنگل سے ملا، بچے گولے کو ناکارہ سمجھ کر کھیل رہے تھے کہ اچانک سے پھٹ گیا۔
پولیس کارروائی
حکام کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، علاقے کو مکمل طور پر سیل کر کے سرچنگ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔








