یہ ضمنی انتخاب ریفرنڈم تھا جو ن لیگ نے جیت لیا، مریم نواز

مریم نواز کا بیان

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کہاں گئے وہ مقبولیت کے دعوے؟ پی ٹی آئی نے قیدی نمبر804 کے نام پر الیکشن لڑا لیکن شکست ہوئی، ضمنی الیکشن میں مقبولیت کے دعوے زمین بوس ہو گئے۔ یہ ضمنی انتخاب ریفرنڈم تھا جو ن لیگ نے جیت لیا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا نجی ہسپتالوں میں کیمرے نصب کروانے کا حکم

الیکشن کا اعزاز

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبائی وزرا اور سیکرٹریز کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ الیکشن نہیں ریفرنڈم تھا، ضمنی الیکشن میں کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ مسلم لیگ نے 2024 کے الیکشن میں ہاری ہوئی اپنی نشستیں دوبارہ جیت لیں، ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ کو تاریخی کامیابی ملی۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے عوام نے مسلم لیگ ن کے حق میں فیصلہ کیا، عوام نے مسلم لیگ ن کی کارکردگی پر اعتماد کرکے ووٹ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا؟

کارکردگی پر زور

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ الیکشن بیانیوں سے نہیں کارکردگی کے بل بوتے پر جیتا جاتا ہے۔ 2018 میں ترقی کرتے ملک کو ڈی ریل کیا گیا، پرفارمنس سے بہتر کوئی بیانیہ ہو ہی نہیں سکتا۔ زمین پر کام ہی نہیں ہوگا تو بیانیہ کیا کرے گا۔ آج نہ فیض حمید ہے نہ وہ ججز جو انہیں جتاتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی معاہدے پر بڑی پیش رفت

پی ٹی آئی کا بائیکاٹ

ان کاکہناتھا کہ الیکشن کا بائیکاٹ تب ہوتا ہے جب آپ کو ہار کا یقین ہو۔ پی ٹی آئی کا الیکشن کا بائیکاٹ کی بات کرنا منافقت ہے۔ کبھی اتنی منافقت نہیں دیکھی کہ ہار گئے تو بائیکاٹ تھا، الیکشن کا بائیکاٹ درحقیقت مایوسی ظاہر کرتا ہے۔ کہاں گئے وہ مقبولیت کے دعوے؟ پی ٹی آئی نے قیدی نمبر804 کے نام پر الیکشن لڑا لیکن شکست ہوئی، ضمنی الیکشن میں مقبولیت کے دعوے زمین بوس ہو گئے۔

دھاندلی کا ذکر

مریم نواز کاکہناتھا کہ یہ ضمنی انتخاب ریفرنڈم تھا جو ن لیگ نے جیت لیا۔ سب کو پتہ ہے کہ دھاندلی کب اور کس کیلئے ہوئی تھی۔ گلگت بلتستان کے انتخابات میں کامیاب جلسے کئے لیکن ہم سے سیٹیں چھینی گئیں۔ ڈسکہ الیکشن کے وقت پوری ریاستی مشینری ن لیگ کے خلاف تھی، یہ کیا بات ہے پنجاب میں بائیکاٹ تھا خیبرپختونخوا میں نہیں تھا۔ ان کا کہناتھا کہ میں نے اور نوازشریف نے جیل کاٹی مگر الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...