میں الیکشن کمیشن سے غیرمشروط معافی مانگتا ہوں: وزیر مملکت حذیفہ رحمان
حذیفہ رحمان کی جانب سے معافی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مملکت و معاون خصوصی حذیفہ رحمان کا کہنا ہے کہ میں الیکشن کمیشن سے غیرمشروط معافی مانگتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: گھوڑے کی عصمت دری کرتے ہوئے آدمی کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی
الیکشن کمیشن کے سامنے پیشی
روزنامہ جنگ کے مطابق ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے پر وزیر مملکت و معاون خصوصی حذیفہ رحمان الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: تمام اوورسیز پاکستانی ہمارا سرمایہ ہیں،بیرسٹر امجد ملک
میوزیکل کنسرٹ میں شرکت
حذیفہ رحمان نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ میں ایک میوزیکل کنسرٹ میں گیا تھا مہم میں حصہ نہیں لیا، متعلقہ امیدوار سے میرے اختلافات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کی سابقہ گرل فرینڈ سومی علی کا چونکا دینے والادعوی
قانون کی پاسداری
انہوں نے کہا کہ میں نے متعلقہ امیدوار کے لیے انتخابی مہم میں حصہ نہیں لیا، میں الیکشن کمیشن کے احترام میں خود پیش ہوا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نہیں چاہتا کہ آئین و قانون کی خلاف ورزی ہو۔
الیکشن کمیشن کی ہدایت
الیکشن کمیشن نے حذیفہ رحمان کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔








