ارشَد ندیم کے کوچ سلمان بٹ پر عائد پابندی ختم

پی ایس بی نے پابندی ختم کردی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ پر عائد پابندی کو ختم کر دیا۔ پابندی ختم کرنے کا فیصلہ پی ایس بی کے ثالث سینیٹر پرویز رشید نے کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بیرونی قرضوں کی وصولی کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑا اضافہ

پابندی کو غیر قانونی قرار

روزنامہ جنگ کے مطابق دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) ثالث نے پابندی کو غیر قانونی قرار دے دیا۔ سپورٹس بورڈ نے اے ایف پی کا پنجاب ایتھلیٹکس الیکشن کالعدم کرنے کا فیصلہ بھی معطل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی میں نئے تعمیر شدہ قونصلر ہالز کا افتتاح کردیا گیا

سلمان بٹ کے خلاف کارروائی

پی ایس بی ثالث نے فیصلے میں کہا ہے کہ سلمان بٹ کے خلاف کارروائی میں ایتھلیٹکس فیڈریشن نے قانونی تقاضوں کو پورا نہیں کیا تھا۔ نہ کوئی چارج شیٹ فراہم کی گئی اور نہ ہی کوئی سماعت کا موقع دیا گیا۔
فیصلے میں کہا گیا کہ ایتھلیٹکس فیڈریشن نے سلمان بٹ کی ساکھ کو نقصان پہنچایا، ارشد ندیم کے کوچ پر پابندی سے ارشد ندیم کی تیاریوں کو بھی متاثر کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ 9 مئی، ملٹری کورٹس نے ملزمان کو سزائیں سنا دیں

ایتھلیٹکس فیڈریشن کو ہدایت

پی ایس بی ایڈجیوڈیکیٹر نے ایتھلیٹکس فیڈریشن کو سلمان بٹ کے خلاف بیان سے بھی روکتے ہوئے کہا کہ پنجاب ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے معاملات براہ راست ایتھلیٹکس فیڈریشن کے دائرہ اختیار میں نہیں تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور چین کا فیک نیوز کا پھیلاؤ روکنے کیلئے مشترکہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

پی اے اے کے انتخابات

فیصلے کے مطابق پی اے اے کے انتخابات پنجاب اسپورٹس بورڈ اور پنجاب اولمپکس کے زیر نگرانی ہوئے تھے۔

سلمان بٹ کی چیلنج

واضح رہے کہ سلمان بٹ پر ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے تاحیات پابندی عائد کر دی تھی۔ سلمان بٹ نے پابندی کو اسپورٹس بورڈ کے آئین کے مطابق چیلینج کیا تھا۔

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...