وزیرِ اعظم سے چیئرمین جوائنٹ چیفس کمیٹی کی الوداعی ملاقات
الوداعی ملاقات
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے سبکدوش ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے الوداعی ملاقات کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سکول ٹرپ کے دوران 5 کلاس فیلوز کی 13 سالہ لڑکے سے اجتماعی زیادتی
وزیرِ اعظم کی تعریف
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اس ملاقات میں وزیرِ اعظم نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور ملک و قوم کیلئے خدمات کی تعریف کی۔
یہ بھی پڑھیں: شوہر کو دوسری شادی سے روکنے پر پہلی بیوی پر تشدد، حنا پرویز بٹ نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیدیا
جنرل ساحر کی مدت
خیال رہے کہ جنرل ساحر شمشاد مرزا مسلح افواج کے18ویں اور آخری چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ہوں گے ، وہ 27 نومبر 2025ء کو اپنی ملازمت کی مقررہ مدت پوری کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سیلابی صورتحال کے باعث ملک میں مہنگائی بڑھنے لگی، 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ
آئینی تبدیلی اور مستقبل
آئین میں 27ویں ترمیم کے نتیجے میں جنرل ساحر شمشاد مرزا کے بعد کوئی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نامزد نہیں کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: امیتابھ بچن دھرمیندر کی ہسپتال سے لیک ہونے والی ویڈیو پر شدید برہم
چیئرمینوں کی تاریخ
پاکستان کے پہلے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل محمد شریف تھے جنہیں اس وقت کے وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو نے 1 مارچ 1976ء کو مقرر کیا تھا۔
ماضی کے چیئرمین
یاد رہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی رہنے والے ایڈمرل محمد شریف اور ایڈمرل افتخار احمد سروہی نیوی سے تھے جبکہ پاکستان ایئر فورس سے صرف ایئر چیف مارشل فاروق فیروز خان نے بطور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی خدمات انجام دی تھیں。








