سرکاری اثاثے اونے پونے نجی گروپوں کے حوالے کیے جا رہے ہیں — بھارتی جریدے کی رپورٹ میں ’’مودی کی کرپشن‘‘ پر تہلکہ خیز انکشافات
بھارتی جریدے کی رپورٹ
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی جریدے نے وزیر اعظم نریندر مودی، امبانی اور اڈانی کے درمیان کرپشن گٹھ جوڑ پر رپورٹ جاری کردی۔
یہ بھی پڑھیں: میرا مقصد سینیٹر بننا نہیں بلکہ اشرافیہ کا تکبر پاش پاش کرنا تھا: سینیٹ نشست دستبردار ہونے سے انکاری پی ٹی آئی رہنما خرم ذیشان کا پیغام
رپورٹ کی تفصیلات
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق بھارتی جریدے ’’دی وائر‘‘ نے نریندر مودی، بزنس مین گوتم اڈانی اور مکیش امبانی گٹھ جوڑ پر ایک رپورٹ شائع کی جس میں کہا گیا ہے کہ ’’بھارت میں معاشی، سماجی، مذہبی، عدالتی، انتخابی، ادارہ جاتی اور ماحولیات تک ہر شعبہ کرپشن کی لپیٹ میں ہے۔ بھارت میں نفرت، تقسیم، مذہبی تعصب اور کرپشن حکومتی سرپرستی میں عام ہوچکی ہے۔ بھارتی میڈیا مکمل طور پر سرکار کے زیرِ اثر ہے اور خاموشی اس حد تک بڑھ چکی ہے کہ کرپشن معمول بن گئی ہے جب کہ بھارتی سرکاری ادارے، قومی اثاثے اور زمینیں اونے پونے نجی گروپوں کے حوالے کیے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سوتیلی بیٹی کو ہوس کا نشانہ بنانے والے ملزم کو عبرتناک سزا سنا دی گئی، 2 لاکھ روپے جرمانہ
روسی تیل کی خریداری
روسی تیل کی خریداری سے متعلق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روسی تیل کی خریداری سے فائدہ عوام کو نہیں بلکہ امبانی اور اڈانی جیسے بڑے سرمایہ داروں کو ہوا۔
امریکی اخبار کا انکشاف
رپورٹ کے مطابق امریکی اخبار نے بھی انکشاف کیا کہ بھارتی وزارت خزانہ نے ایل آئی سی کو تقریباً 4 ارب ڈالر اڈانی گروپ میں لگانے پر مجبور کیا، امبانی اور اڈانی کی دولت 2014 کے مقابلے میں کئی گنا بڑھ گئی ہے جب کہ بھارت کا ہنگر انڈیکس 55 سے گر کر 102 ہو گیا ہے۔








