ایف سی ہیڈ کوارٹرز پر خودکش حملے میں شہید ہونے والے 3 اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

پشاور میں خودکش حملہ

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیڈکوارٹرز پر خودکش حملے میں شہید ہونے والے 3 ایف سی اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیکرٹری داخلہ پنجاب کا چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کا دورہ، مختلف سیکشنز میں بچوں سے ملاقات

وزیرِ اعلیٰ کی شرکت

’’جنگ‘‘ کے مطابق وزیرِ اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے فیڈرل کانسٹیبلری میں شہداء کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے شہداء کی قربانیوں کو قوم کا سرمایہ قرار دیا اور شہداء کے لواحقین سے تعزیت کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ صوبائی حکومت ہر قدم پر شہداء کے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے، شہداء کی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارا عزم مزید مضبوط کرتی ہیں۔

حملے کی تفصیلات

واضح رہے کہ آج صبح پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیڈکوارٹرز پر فتنہ الخوارج کے حملے کو ناکام بنادیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ دہشت گردوں کے حملے میں ایف سی کے 3 اہلکاروں نے جامِ شہادت نوش کیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...