فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے خلاف شکایات، وفاقی محتسب کا از خود نوٹس، معائنہ ٹیم تشکیل دیدی
فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کیخلاف شکایات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کیخلاف شکایات پر وفاقی محتسب کا از خود نوٹس، معائینہ ٹیم تشکیل دیدی۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کا ایک اور حیرت انگیز تعمیراتی منصوبہ، مکعب نامی یہ عمارت 400 میٹر اونچی، 400 میٹر چوڑی اور 400 میٹر لمبی ہوگی
وفاقی محتسب کا اقدام
تفصیلات کے مطابق وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے خلاف بدانتظامی کی شکایات کا از خود نوٹس لیتے ہوئے وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کے سینئر ایڈوائزر احمد فاروق کی سربراہی میں ایک معائینہ ٹیم تشکیل دی ہے۔
معائینہ ٹیم کا دورہ
یہ معائینہ ٹیم 26 نومبر (بدھ) کو فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی، اسلام آباد کا دورہ کرے گی۔ ٹیم موقع پر موجود کسٹمرز کی شکایات سننے کے ساتھ ساتھ اتھارٹی کی انتظامیہ سے مل کر شکایات اور اتھارٹی کے نظام کا جائزہ لے گی۔








