بے عزتی کا سامنا: بھتہ لینے کے باوجود منشیات فروش کا ایس ایچ او کے خلاف احتجاج
انکشاف: میرپور خاص میں بھتہ خوری کا معاملہ
میرپورخاص (ڈیلی پاکستان آن لائن) کے گاؤں بشام بروہی میں ایس ایچ او کی جانب سے منشیات فروشوں سے مبینہ بھتہ خوری کا انکشاف ہوا ہے، ملزم اور پولیس افسر کی گفتگو کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور کے پوش علاقے میں تیز رفتار ڈمپر الٹ گیا، ایک ہی موٹرسائیکل پر سوار 3 نوجوان جاں بحق
ڈی آئی جی کا نوٹس
ڈی آئی جی میرپور خاص نے گاؤں بشام بروہی میں ایس ایچ او اور ایک ملزم کی گفتگو کا نوٹس لے لیا۔ انکوائری رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں کے لیے امریکہ اپنی ویزہ پالیسی پر نظرثانی کر رہا ہے اور امید ہے کہ جلد پاکستان کے شہریوں کے لیے ویزے بحال کر دیے جائیں گے
ویڈیو کی تفصیلات
ملزم کا بیان
ویڈیو میں سُنا جاسکتا ہے کہ ملزم تھانیدار سے کہہ رہا ہے کہ وہ اسے کیوں گرفتار کر رہا ہے، جب کہ وہ ہر ہفتے 5 ہزار روپے بھتہ ادا کرتا ہے۔








