سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی کا جی ایچ کیو کا دورہ، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات
جنرل فیاض بن حمید الرویلی کا جی ایچ کیو دورہ
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
ملاقات کی تفصیلات

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں پاک-سعودی عرب دیرینہ اور سٹریٹجک فوجی تعاون مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔ دفاعی تعاون، سیکیورٹی اشتراک اور انسدادِ دہشت گردی کے اقدامات کے فروغ کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ برقرار، ایک اور بلند ترین سطح حاصل کر لی۔
سعودی چیف کا خراج تحسین
جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے سعودی افواج سے مختلف شعبوں میں پاکستان کے تعاون کو سراہا اور مضبوط شراکت داری مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

یادگارِ شہداء پر حاضری
آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو آمد پر سعودی چیف آف جنرل سٹاف نے یادگارِ شہداء پر پھول رکھے، جبکہ پاک فوج کے دستے نے سعودی چیف آف جنرل سٹاف کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔








