لاہور قلندرز کے بعد پشاور زلمی نے بھی پی ایس ایل کے ساتھ فرنچائز معاہدے کی 10 سال کے لیے تجدید کر دی۔
پشاور زلمی کا معاہدے کی تجدید
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور زلمی نے بھی پی ایس ایل کے ساتھ فرنچائز معاہدے کی 10 سال کے لیے تجدید کر دی۔ پشاور زلمی کی ملکیت آئندہ دہائی میں بھی موجودہ مالکان کے پاس رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: چین کا جوابی وار، امریکہ کے لیے انتہائی اہم معدنیات کی برآمد پر پابندی لگا دی
پی ایس ایل کی 11ویں ایڈیشن کی تفصیلات
پشاور زلمی نے ای وائی مینا کی ویلیوایشن کے بعد معاہدے کی تجدید کی گئی۔ پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن میں اگلے سال 8 ٹیمیں حصہ لیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا ؟
چیئرمین محسن نقوی کا پیغام
چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جاوید آفریدی کی قیادت میں زلمی پاکستان کی مقبول ترین فرنچائز بن گئی ہے۔ جاوید آفریدی کا ویژن زلمی اور پی ایس ایل دونوں کے لیے مضبوط اساس ہے۔
سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر کا بیان
سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر نے کہا کہ پشاور زلمی کا معاہدے کی تجدید کرنا پی ایس ایل پر اعتماد کا مظہر ہے۔ زلمی کی انرجی اور فین کنیکٹ پی ایس ایل کی شناخت ہے۔ پی ایس ایل کی ترقی میں جاوید آفریدی کا کلیدی کردار رہا ہے۔








