سندھ میں گیس کا کنواں 8 سال بعد دوبارہ آپریشنل
گیس کے کنویں کی بحالی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ضلع مٹیاری سندھ ہالا بلاک آدم ویسٹ میں گیس کا کنواں 8 سال بعد دوبارہ آپریشنل ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا نے پاک فضائیہ کے ایف۔16 بیڑے کے لئے 686 ملین ڈالر کے اپ گریڈ پیکیج کی منظوری دے دی
پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کا بیان
سما ٹی وی کے مطابق پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کا کہنا ہے کہ کنویں پر گیس بحالی کا آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے۔ کنواں 2014 میں کھودا گیا اور 2015 میں گیس دریافت ہوئی، جبکہ 2019 میں پانی نکل آنے سے کنویں سے گیس کی پیداوار رک گئی۔
موجودہ پیداوار
کنویں سے اب یومیہ 85 لاکھ کیوبک فٹ گیس حاصل ہو رہی ہے۔ یہ کنواں 65 فیصد پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) اور 35 فیصد ماری انرجیز کا ہے۔








