بلوچستان کی ترقی قومی ترجیح ہے، بلوچ عوام کے حقوق اور ترقیاتی منصوبوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، چودھری شجاعت حسین

چودھری شجاعت حسین کی قیادت میں بلدیاتی انتخابات کی تیاری

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے پارٹی قیادت اور کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور اور مؤثر انداز میں حصہ لیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت جنگ میں پاکستان نے فوجی برتری حاصل کی، امریکی کانگریس کی رپورٹ میں اعتراف

پارٹی رہنماؤں کے ساتھ مشاورت

چودھری شجاعت حسین نے پارٹی رہنماؤں ڈاکٹر رفیع اللہ، شکور مری اور بشیر خان اچکزئی سے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی، جس میں صوبائی وزیر چودھری شافع حسین اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفیٰ ملک بھی موجود تھے۔ چودھری شجاعت حسین کی خصوصی ہدایت پر پارٹی ترجمان کل 3 روزہ تنظیمی دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے، جہاں مختلف سیاسی و تنظیمی امور پر مشاورت کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فضائیہ کی جانب سے تباہ کئے گئے بھارتی دفاعی نظام ایس 400 کی اہمیت کیا ہے؟

بلوچستان کی ترقی اور امن

چودھری شجاعت حسین نے بلوچستان کی ترقی اور امن و استحکام پر بات کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں معدنیات کے وسیع ذخائر صوبے کو ترقی کی نئی بلندیوں تک لے جا سکتے ہیں۔ ان قیمتی معدنی ذخائر پر دنیا کی نظریں ہیں، امن و استحکام سے ان کی اہمیت مزید بڑھ جائے گی۔ بلوچستان کی ترقی ہماری قومی ترجیح ہے، بلوچ عوام کے حقوق اور ترقیاتی منصوبوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ بلوچستان کو نظرانداز کرنا ملک کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔ تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر پر فوری توجہ ناگزیر ہے۔ وفاق اور صوبہ مل کر بلوچستان کے مسائل کا پائیدار حل نکالیں۔ ترقی کے ثمرات بلوچستان کے عوام تک پہنچانا وقت کی ضرورت ہے، مضبوط بلوچستان ہی مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے۔ سی پیک میں بلوچستان کو مزید نمائندگی دینا ہوگی اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کیے جائیں۔

مسلم لیگ (ق) کا عزم

چودھری شجاعت حسین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مسلم لیگ (ق) صوبے میں امن، ترقی اور بہتر حکمرانی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...