نیب نے عدم ثبوت کی بنیاد پر سابق چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین کیخلاف انکوائری بند کردی
نیب کی انکوائری بند
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیب نے سابق چئیرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین کیخلاف انکوائری بند کردی۔ نیب کی ٹیم پچھلے چار سال سے ان کیخلاف تربیلا ڈیم توسیع پروجیکٹ میں مبینہ خرد برد کی شکایت کی انکوائری کررہی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بھارت کی علاقائی بالادستی کا خواب ملیا میٹ کر دیا، وزیر خارجہ
753 ملین ڈالرز کی شکایت
2021 میں سابق چیئرمین کےخلاف 753 ملین ڈالرز تربیلا توسیع پروجیکٹ میں مبینہ خرد برد کی شکایت درج کرائی گئی تھی۔ نیب حکام نے انویسٹی گیشن ٹیم کو تصدیق کی ہے کہ نیب نے سابق چیئرمین واپڈا مزمل حسین کیخلاف انکوائری داخل دفتر کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں مارکیٹیں پیر سے ہفتہ رات 10 بجے اور ریسٹورنٹ 11 بجے بند کرنے کا فیصلہ، ضلعی انتظامیہ نے ہدایات جاری کر دی
عدم ثبوت کی بنیاد پر انکوائری بند
ہم نیوز کے مطابق نیب حکام کا کہنا ہے کہ نیب ٹیم نے مکمل چھان بین کے بعد عدم ثبوت کی بنیاد پر انکوائری بند کرنے کی سفارش کی تھی۔ نیب ٹیم نے اپنی تحقیقات اس سال مئی میں نیب میں جمع کرائی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: چیف ایگزیکٹو لیسکو کی زیر صدارت ایم اینڈ ٹی ہیڈز کا اجلاس، اہم فیصلے
چیئرمین نیب کا فیصلہ
نیب ٹیم کی سفارش پر چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائر نذیر بٹ نے انکوائری بند کرنے کا حکم صادر کیا۔
مزمل حسین کی تصدیق
سابق چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائر مزمل حسین نے بھی ہم نیوز کو انکوائری بند ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب ٹیم کو تمام حقائق دیے تھے، مکمل تعاون کیا اور تمام الزامات جھوٹ پر مبنی تھے، سچ کی جیت ہوئی۔








