نیب نے عدم ثبوت کی بنیاد پر سابق چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین کیخلاف انکوائری بند کردی
نیب کی انکوائری بند
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیب نے سابق چئیرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین کیخلاف انکوائری بند کردی۔ نیب کی ٹیم پچھلے چار سال سے ان کیخلاف تربیلا ڈیم توسیع پروجیکٹ میں مبینہ خرد برد کی شکایت کی انکوائری کررہی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: تم اور کتنی گہرائی میں جاؤ گے: سارہ شریف قتل کیس کا وہ ڈرامائی لمحہ جو مقدمے کی سمت بدل گیا۔
753 ملین ڈالرز کی شکایت
2021 میں سابق چیئرمین کےخلاف 753 ملین ڈالرز تربیلا توسیع پروجیکٹ میں مبینہ خرد برد کی شکایت درج کرائی گئی تھی۔ نیب حکام نے انویسٹی گیشن ٹیم کو تصدیق کی ہے کہ نیب نے سابق چیئرمین واپڈا مزمل حسین کیخلاف انکوائری داخل دفتر کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کی تقریر کے دوران ہنگامہ آرائی، سپیکر نے اپوزیشن کے 26 اراکین کو معطل کر دیا
عدم ثبوت کی بنیاد پر انکوائری بند
ہم نیوز کے مطابق نیب حکام کا کہنا ہے کہ نیب ٹیم نے مکمل چھان بین کے بعد عدم ثبوت کی بنیاد پر انکوائری بند کرنے کی سفارش کی تھی۔ نیب ٹیم نے اپنی تحقیقات اس سال مئی میں نیب میں جمع کرائی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: میرے پاس اپنا جیولن نہیں، ارشد بھائی سے جیولن ادھار مانگ کر پریکٹس کرتا ہوں، سلور میڈلسٹ یاسر سلطان
چیئرمین نیب کا فیصلہ
نیب ٹیم کی سفارش پر چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائر نذیر بٹ نے انکوائری بند کرنے کا حکم صادر کیا۔
مزمل حسین کی تصدیق
سابق چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائر مزمل حسین نے بھی ہم نیوز کو انکوائری بند ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب ٹیم کو تمام حقائق دیے تھے، مکمل تعاون کیا اور تمام الزامات جھوٹ پر مبنی تھے، سچ کی جیت ہوئی۔








