پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق نے بین الاقوامی ٹینس کو باقاعدہ طور پر الوداع کہہ دیا
اعصام الحق کی الوداعی تقریب
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے عظیم ٹینس اسٹار اعصام الحق نے بین الاقوامی ٹینس کو باقاعدہ طور پر الوداع کہہ دیا۔ پاکستان کے پہلے اے ٹی پی چیلنجر کپ کے افتتاح کے موقع پر انہوں نے یہ اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھیں: معروف بھارتی صنعتکار رتن ٹاٹا کی موت کے بعد انکا جانشین کون ہو گا ؟ جانیے
کرئیر کی شروعات
ہم نیوز کے مطابق اعصام الحق کا کہنا تھا کہ ان کے کیریئر کا کبھی مثالی انداز میں آغاز نہیں ہوا، ان کے دیرینہ کوچ حسیب اسلم نے ابتدائی طور پر انہیں ٹرینڈ کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ صرف میری والدہ کے اصرار پر انہوں نے آخرکار حامی بھری۔ میرے والدین ہی اصل قوت تھے، ان کا یقین، ان کی قربانیاں اور ان کی حوصلہ افزائی نے مجھے وہ بنایا جو میں ہوں۔ میں اپنے تمام کوچز، مینٹورز اور ساتھی کھلاڑیوں کا شکرگزار ہوں جنہوں نے میری بہترین صلاحیتوں کو ابھارنے میں اہم کردار ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: جب میں نے بھارتی طیاروں کے گرنے کی خبر دی تو پابندی لگا دی گئی، اب ٹرمپ نے بھی کہہ دیا، کیا مودی اُن پر بھی پابندی لگائیں گے: حامد میر
جونیئر انٹرنیشنل سرکٹ کی کامیابیاں
1990 کی دہائی کے وسط میں جب وہ جونیئر انٹرنیشنل سرکٹ پر اُبھرے، پاکستانی صحافی مستقل طور پر ان کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے رہے، انہیں مستقبل کا ستارہ قرار دیتے رہے اور ان کی کامیابیوں کو نمایاں جگہ دیتے رہے۔
یہ بھی پڑھیں: فلسطین کا مسئلہ اس بات کا امتحان ہے کہ بین الاقوامی قانون کی کوئی حیثیت ہے یا نہیں: ایران
اے ٹی پی چیلنجر کپ کا آغاز
انہوں نے پاکستان کے پہلے باقاعدہ تسلیم شدہ بین الاقوامی ٹینس ایونٹ، اے ٹی پی چیلنجر کپ کے آغاز کا اعلان بھی کیا، جو اعصام کے کیریئر کا آخری ٹورنامنٹ ہے، جہاں وہ مزمل مرتضیٰ کے ساتھ ڈبلز کھیلیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: لڑکوں کے بعد اب پاکستان اور بھارت کی لڑکیاں 5 اکتوبر کو کرکٹ کے میدان میں آمنے سامنے ہوں گی
بین الاقوامی کھلاڑیوں کی رائے
تقریب میں تمام بین الاقوامی اور مقامی کھلاڑیوں کا باقاعدہ تعارف بھی کروایا گیا۔ سویڈن کے ایلیاس ییمر کا کہنا تھا کہ یہ میرا یہاں پہلا تجربہ ہے، بین الاقوامی سطح پر پھیلائے گئے منفی تاثر کے برعکس، پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے، جہاں کے لوگ انتہائی دوستانہ اور خوش اخلاق ہیں۔ میں یہاں ہر لمحے سے لطف اندوز ہو رہا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: کوئی یہ نہیں سمجھے کہ دوبارہ احتجاجی تحریکیں نہیں چلیں گی، پی ٹی آئی
اعصام الحق کی جدوجہد کو خراجِ تحسین
اعصام ہمیشہ میرے ساتھ دیتے رہے ہیں اور ان کے الوداعی ٹورنامنٹ کا حصہ بن کر میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل بازیابی کے بعد گھر پہنچ گئے
عقیل خان کی تعریف
پاکستان کے تجربہ کار کھلاڑی عقیل خان نے بھی اعصام کی انتھک جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ صرف دو سال میں پاکستان میں اے ٹی پی چیلنجر لانا ایک بہت بڑا کارنامہ ہے اور یہ وہ خواب تھا جو اعصام ہمیشہ دیکھتے تھے، انہوں نے پاکستان ٹینس کو نئی بلندیوں تک پہنچایا۔
دنیا بھر کے ٹینس اسٹارز کی جانب سے اعصام کو خراجِ تحسین
ان کے علاوہ دنیا بھر کے نامور ٹینس اسٹارز، جن میں گریگور دیمتروف، روہن بوپنا اور اونیس جابیر شامل ہیں، نے گرمجوشی سے بھرپور ویڈیو پیغامات بھیجے، جن میں اعصام کی میراث کو سراہا گیا اور پاکستان میں اے ٹی پی چیلنجر کو حقیقت بنانے پر مبارکباد پیش کی گئی۔








