لاہور میں ڈینگی وائرس سے 3 افراد کی ہلاکت کی تصدیق
ڈینگی وائرس کی ہلاکتیں
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی دارالحکومت میں ڈینگی وائرس سے تین افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔
ڈینگی ماہرین کی رپورٹ
دنیا ٹی وی کے مطابق، ڈینگی ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ نے آڈٹ کے بعد اموات کی تصدیق کر دی، جن میں سے دو اموات پرائیویٹ ہسپتالوں میں ہوئی ہیں جبکہ ایک موت میو ہسپتال میں رپورٹ کی گئی ہے۔
صوبے بھر کی صورتحال
خیال رہے کہ پنجاب بھر میں موذی مچھر کے وار سے تین افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔








