پیپلز پارٹی اتحادی ہے، ہر موقع پر بھرپور ساتھ دیا، قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، عطا تارڑ
وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اتحادی ہے، ہر موقع پر بھرپور ساتھ دیا، قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ضمنی الیکشن میں مظفر گڑھ سے پیپلز پارٹی کے امیدوار کی کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی کا بانی سے ملاقات نہ ہونے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو خط
سیاست میں بات چیت کی اہمیت
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ سیاست میں دروازے کھلے رہتے ہیں، سیاست میں بات چیت اور مکالمے سے ہی معاملات آگے بڑھتے ہیں، سیاست میں سب سے بڑی غلطی بائیکاٹ کی ہوتی ہے، یہ غلط ہے جب آپ کسی عمل میں شریک ہی نہ ہوں اور دھاندلی کا الزام لگا دیں، مثبت رویے سے بہت سے مسائل حل ہو جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لوئر کوہستان؛ گاڑی کھائی میں جاگری، 3 خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق
پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹس
دنیا میں پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹس میں اضافہ ہوا ہے، ڈیجیٹل میڈیا نے معرکہ حق میں موثر کردار ادا کیا، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز وقت کی ضرورت ہیں، ڈیجیٹل میڈیا کے فروغ کیلئے حکومت اقدامات کر رہی ہے، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ارتقاء کا عمل جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا پانی روکا تو نسلوں تک محیط نتائج آئیں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر کی بھارت کا چھٹا طیارہ گرانے کی تصدیق
ڈیجیٹل میڈیا کا کردار
وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ اخبارات اور ٹیلی ویژن نے جس طرح مثبت کردار ادا کیا، ڈیجیٹل میڈیا کا بھی موثر کردار رہا، ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے دشمن کو دشمن کی زبان میں جواب دینا ضروری ہے، ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم سے ملکی مثبت تشخص اجاگر کرنا ہوگا، ڈیجیٹل میڈیا کا فیک نیوز کی روک تھام میں اہم کردار ہونا چاہیے، ہمارا خواب ہے کہ ہمارا ڈیجیٹل پلیٹ فارم مزید مضبوط ہو۔
یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے 39 پیسے تک کا اضافہ
سوشل میڈیا اور قومی سلامتی
انہوں نے مزید کہا کہ جنگ کے دوران پہلا ڈیجیٹل کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ قائم کیا، آذربائیجان کی حکومت نے پاکستان سے ڈیجیٹل میڈیا کے شعبہ میں تربیت لینے کی بات کی، ڈی ایٹ ممالک کے وزراء نے ہمارے موقف کو تسلیم کیا، سوشل میڈیا پر قومی سلامتی اور اداروں کے خلاف مذموم مہم چلائی جاتی ہے۔
میڈیا کا انتقال
اخبارات سے الیکٹرانک میڈیا میں منتقلی ایک نظام کے تحت ہوئی، الیکٹرانک میڈیا سے ڈیجیٹل میڈیا میں منتقلی یکدم ہوئی۔








