عمران خان نے پی آئی اے کو تباہ کیا، شہباز شریف نے منافع بخش بنایا: خواجہ آصف

خواجہ آصف کا عمران خان پر الزام
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان نے پی آئی اے کو تباہ کیا جبکہ شہباز شریف نے اس ادارے کو منافع بخش بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: کیس بنایا ہے تو آئیں کھیلیں، اپیل میں کیوں بھاگتے ہیں؟’عمران خان کے وکیل کا پراسیکیوشن کو چیلنج
پی آئی اے کی بحالی کے حوالے سے خیالات
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پی آئی اے کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ 21 سال بعد پی آئی اے پھر سے اربوں کا منافع بخش ادارہ بن گیا۔
یہ بھی پڑھیں: (ن) لیگ کے اعلیٰ رہنما علاج اور چیک اپ کیلئے بیرون ملک کیوں جاتے ہیں؟ انصار عباسی نے کئی سوالات اٹھا دیئے
شہباز شریف کا کردار
انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف کی قیادت سنبھالنے کے بعد یورپین روٹ بحال ہوئے۔ پی ٹی آئی کے دور میں پی آئی اے کا خسارہ اور قرض آسمان تک پہنچ گیا تھا، جبکہ یورپین روٹ اور برطانیہ کے لئے آپریشن بند ہوگئے تھے۔ لاجواب پرواز ایک قصہ پارینہ بن گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو کی وزیراعظم شہبازشریف سے آج ملاقات متوقع، کینالز کے معاملے پر بڑی پیشرفت کا امکان
مستقبل کی امیدیں
وفاقی وزیر دفاع نے کہا کہ برطانیہ کیلئے پی آئی اے کی فلائٹس کی بحالی بھی زیادہ دور نہیں ہے۔ شہباز شریف کی نیت اور محنت اللہ قبول کر رہا ہے۔
قومی ادارے کی کامیابی
انہوں نے مزید کہا کہ قومی ادارہ ایک دفعہ پھر سبز ہلالی پرچم کا پاسبان بن گیا ہے۔ چیئرمین پی آئی اے، ان کی ٹیم اور تمام ملازمین قابل تحسین ہیں۔