سعودی عرب میں غیرمسلم ملازمین کے لیے مزید 2 شراب خانے کھولنے کی تیاری، خبرایجنسی رائٹرز کا دعویٰ
سعودی عرب میں نئے شراب خانوں کا منصوبہ
ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب جلد ہی مزید 2 شراب خانے کھولنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی بحریہ نے گزشتہ شب بھارتی طیارہ کا سراغ لگایا اور نگرانی میں رکھا
شراب خانوں کی لوکیشنز
عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ان دو میں ایک شراب خانہ پٹرولیم کمپنی آرامکو کے غیر مسلم ملازمین کے لیے مشرقی صوبے دھران میں کھولا جائے گا جبکہ دوسرا شراب خانہ جدہ میں غیر مسلم سفارتکاروں کے لیے قائم کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: دریاؤں کی زمینوں پر قائم ہاؤسنگ سوسائیٹیز سیلاب میں تباہی کی بڑی وجہ بنیں،خواجہ آصف
اُمید کی جانے والی تاریخ
رائٹرز کے ذرائع کے بقول یہ دونوں شراب خانے ممکنہ طور پر آئندہ برس 2026 میں کھل سکتے ہیں جن کی حتمی تاریخوں کا اعلان نہیں کیا گیا۔ نئے دو شراب خانے کھولنے کی یہ خبر سعودی ولی عہد کے امریکا کے سات سال بعد کیے گئے خصوصی دورے کے بعد سامنے آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم کا کراچی میں نویں جماعت کے نتائج پر عدم اعتماد
حکام کی خاموشی
رائٹرز نے اس خبر کی تصدیق کے لیے سعودی حکام اور آرامکو کی انتظامیہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن دونوں کی جانب سے کسی تبصرے سے گریز کیا گیا۔
سوشل میڈیا پر تبصرے
Saudi Arabia plans to open two more alcohol stores — one in an Aramco compound in Dhahran for non-Muslim foreign staff and another for diplomats in Jeddah — expanding on last year’s first “booze bunker” in Riyadh.
The new stores are expected in 2026, though no official timelines… pic.twitter.com/GUQL0InTV9
— Clash Report (@clashreport) November 24, 2025








