این اے 251 کے نتائج کالعدم قرار، الیکشن ٹریبونل نے امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا حکم جاری کردیا
این اے 251 کے نتائج کالعدم
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) این اے251 کے نتائج کالعدم قرار دے دئیے گئے، امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی روکنے کا حکم جاری کردیا گیا۔ پختونخوا نیشنل عوامی پارٹی نے مولانا سمیع الدین کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: میانداد کے چھکے سے عامر خان کی شادی کیسے خراب ہوئی؟ بھارتی سپر اسٹار کا انکشاف
الیکشن ٹربیونل کی سماعت
ہم نیوز کے مطابق الیکشن ٹربیونل کے جج محمد عامر نواز رانا نے انتخابی عذرداری پر سماعت کی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر علی جان اور نصیراحمد پیش ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف اسسٹنٹ کمشنر پتوکی دماغ کی شریان پھٹنے سے جاں بحق
انتخابی عذرداری کا فیصلہ
الیکشن ٹربیونل نے این اے 251 پر انتخابی عذرداری کا محفوظ فیصلہ سنایا اور حلقے سے کامیاب رکن اسمبلی کا نوٹیفکیشن روک لیا۔
دوبارہ پولنگ کا حکم
الیکشن ٹربیونل نے این اے251 کے22 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیا، ٹربیونل نے اپنے فیصلے میں کہا کہ الیکشن کمیشن فوری طور پر پولنگ کا شیڈول جاری کرے۔








