شہید مریم مختیار پاکستانی قوم کا افتخار ہیں،وزیراعلیٰ مریم نواز کا برسی پر پیغام
برسیِ مریم مختیار
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کی پہلی شہید خاتون پائلٹ مریم مختیار کی برسی پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شہید مریم مختیار پاکستانی قوم کا افتخار ہیں۔ فائٹر پائلٹ مریم مختیار شہید قوم کی بیٹیوں کے لئے باعث فخر ہیں۔ قوم کی ہر بہادر بیٹی پر فخر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: برادر ملکوں کی طرح اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کریں گے، محسن نقوی کی افغان نائب وزیر داخلہ سے گفتگو
پنجاب کی بیٹیوں کی خدمات
وزیراعلیٰ مریم نواز نے مزید کہا کہ پنجاب میں بیٹیاں پولیس، باڈر ملٹری پولیس، اور انوائرمنٹ وائلڈ فورس میں شاندار خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔
سماجی میڈیا پر پیغام
وزیر اعلیٰ پنجاب کا پاکستان کی پہلی شہید خاتون پائلٹ مریم مختیار کی برسی پر پیغام۔۔۔ pic.twitter.com/Iq1O521gq3
— Government of Punjab (@GovtofPunjabPK) November 24, 2025








