سندھ سے متعلق بھارتی وزیر دفاع کا بیان، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے” کرارا جواب” دیدیا
وزیر اعلیٰ سندھ کا بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر سخت ردعمل
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا سندھ کے بارے میں بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر سخت ردعمل سامنے آگیا۔
یہ بھی پڑھیں: افسوس کشمیر اور فلسطین کے بچے کھیل سمیت تمام بنیادی حقوق سے محروم ہیں: وزیراعلیٰ پنجاب
سوشل میڈیا پر بیان

سوشل میڈیا پر بھارتی وزیر دفاع کو جواب دیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر دفاع تاریخ سے ناواقف ہیں۔ سندھ پر بھارتی وزیر دفاع کا بیان سفارتی طور پر غیرذمہ دارانہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ، بھارت تعلقات میں تلخی آنا کب شروع ہوئی، مودی کو کیا خدشہ تھا۔۔۔؟ امریکی جریدے نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
حقیقت کا واضح بیان
مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ بھارتی وزیر دفاع اپنی داخلی تقسیم پر توجہ دیں اور ہمارے متعلق دن میں خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ سندھ نے قیام پاکستان سے بھی پہلے 1936 میں بمبئی پریذیڈنسی سے علٰیحدگی اختیار کی تھی اور سندھ کے عوام نے اپنی خودمختاری، وقار اور اپنی سیاسی شناخت کو ترجیح دی تھی۔
سندھ کی حیثیت
انہوں نے یہ بھی کہا کہ سندھ پاکستان کا اٹوٹ انگ اور ناقابل تقسیم حصہ ہے۔ سندھ کل بھی پاکستان کا حصہ تھا، آج بھی ہے اور ہمیشہ پاکستان کا حصہ رہے گا۔








