تائیوان چین کے پاس واپسی جنگ کے بعد کے بین الاقوامی نظام کا اہم حصہ ہے، چینی صدر کی امریکی ہم منصب سے گفتگو
چینی صدر کا ٹرمپ سے ٹیلیفون رابطہ
بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) چینی صدر شی جن پنگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور ان سے تجارت، تائیوان، اور یوکرین کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: سائٹ ٹاؤن میں مزید 14 بچوں کے ایچ آئی وی سے متاثر ہونے کا انکشاف
تائیوان کے مسئلے پر وضاحت
چینی میڈیا کے مطابق صدر شی جن پنگ نے تائیوان کے مسئلے پر چین کا مؤقف واضح کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ سے کہا کہ تائیوان کی چین کے پاس واپسی جنگ کے بعد کے بین الاقوامی نظام (پوسٹ وار انٹرنیشنل آرڈر) کا اہم حصہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈمپرز ایسوسی ایشن کا عیدالاضحیٰ پر کراچی سے آلائشیں نہ اٹھانے کا اعلان
دوسری جنگ عظیم کی فتوحات کا تحفظ
چینی صدر کا کہنا تھا کہ چین اور امریکہ کو دوسری جنگ عظیم کی فتوحات کو مشترکہ طور پر محفوظ رکھنا چاہیے۔ انہوں نے اپنے مؤقف کو ایسے وقت واضح کیا ہے جب حال ہی میں جاپانی وزیراعظم کے تائیوان سے متعلق متنازع بیان کے بعد چین اور جاپان میں کشیدگی پائی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: جرائم کی شرح میں اضافہ، 8 ماہ میں سینکڑوں افراد کے قتل ہونے کی وجہ کیا ہے؟
روس یوکرین جنگ پر تبادلہ خیال
فون کال کے دوران دونوں ممالک کے صدور نے روس یوکرین جنگ پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ شی جن پنگ نے چین کی طرف سے امن کی تمام کوششوں کی حمایت پر زور دیا اور امید ظاہر کی کہ تمام فریق اپنے اختلافات کو کم کریں گے اور جلد ہی امن معاہدے تک پہنچیں گے۔
کال کی تصدیق
وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے تصدیق کی کہ یہ کال پیر کی صبح ہوئی تھی لیکن انہوں نے کال کی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔








