سکیورٹی فورسز کا بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 22 خوارج ہلاک
سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سکیورٹی فورسز نے بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرکے 22 خوارج کو ہلاک کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: مصدقہ انٹیلی جنس اطلاعات ہیں کہ بھارت پہلگام واقعہ کو جواز بنا کر اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں فوجی کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے: وزیراطلاعات
آپریشن کی تفصیلات
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ آپریشن فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے مؤثر انداز میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں 22 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا میں دوران پرواز 2 چھوٹے طیارے آپس میں ٹکرا گئے، ایک پائلٹ ہلاک
حفاظتی اقدامات اور جاری کارروائیاں
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں مزید بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کی تلاش کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق، عزم استحکام کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دشمن نیٹ ورکس کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزراء اور اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی پارلیمنٹ کی لائبریری میں اہم ملاقات
دہشتگردی کے خلاف عزم
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ غیر ملکی سرپرستی اور پشت پناہی سے چلنے والی دہشتگردی کا مکمل صفایا بنیادی ہدف ہے۔
وزیر اعظم کی حمایت
وزیراعظم شہباز شریف نے بنوں میں فتنتہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے 22 دہشتگردوں کو ہلاک کرکے بڑی کامیابی حاصل کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور ملک سے ہر قسم کی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔








