وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی سعودی ہم منصب شہزادہ عبدالعزیز بن سعود سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر داخلہ کی سعودی عرب آمد

ریاض (وقار نسیم وامق) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی سعودی عرب آمد اور دارالحکومت ریاض میں سعودی ہم منصب شہزادہ عبدالعزیز بن سعود سے ملاقات کی جس میں باہمی امور اور تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: انسداد دہشتگردی فورس کی خضدار میں کارروائی: 4 دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی تعاون پر گفتگو

سعودی وزارت داخلہ کے ہیڈ کوارٹر آمد پر سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے وفاقی وزیر محسن نقوی کا استقبال کیا۔ ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان سکیورٹی تعاون کو بڑھانے کے طریقوں خصوصا منشیات کی سمگلنگ سے نمٹنے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سکیورٹی امور پر بات چیت کی گئی، مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے دونوں ملکوں کے سٹریٹیجک تعلقات کے فریم ورک کے اندر باہمی تعاون مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔

وفود کی موجودگی

نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر عبدالعزیز بن محمد بن عیاف، معاون وزیر داخلہ ڈاکٹر ہشام بن عبدالرحمن الفالح، وزیر داخلہ کے دفتر کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل سلیمان بن عبدالعزیز الیحیی، پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی اور وزارت داخلہ کے عہدیدار شریک تھے۔ اس موقع پر سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق، وزارت داخلہ اور انسداد منشیات کے انڈر سیکرٹری محمد خرم آغا بھی موجود تھے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...