سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ، فی بوری کتنے کی ہو گئی؟
سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ میں آئندہ ہفتے تک جنگ بندی ہو جائے گی: ٹرمپ نے امید کا اظہار کر دیا
شمالی شہروں کی قیمتیں
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق قومی ادارہ برائے شماریات کے مطابق 20 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1365 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.22 فیصد زیادہ ہے۔ پیوستہ ہفتے فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1362 روپے کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: اندھیروں سے آگے، بصارت سے محروم طلبہ کے لیے تعلیم میں انقلاب کی کہانی
جنوبی شہروں کی قیمتیں
اسی طرح جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1440 روپے رہی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.09 فیصد کم ہے۔ پیوستہ ہفتے فی بوری کی اوسط قیمت 1441 روپے تھی۔
یہ بھی پڑھیں: این اے ۱۸ ہری پور ضمنی انتخاب، ۲۲ پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق ن لیگی امیدوار آگے
شہروں کی تفصیل
گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1367، راولپنڈی 1355، گوجرانوالہ 1400، سیالکوٹ 1350، لاہور 1410، فیصل آباد 1340، سرگودھا 1350، ملتان 1389، بہاولپور 1400، پشاور 1353 اور بنوں میں 1300 روپے رہی۔
کراچی اور دیگر علاقوں کی قیمتیں
اس کے علاوہ کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری 1373، حیدرآباد 1427، سکھر 1500، لاڑکانہ 1407، کوئٹہ 1490 اور خضدار میں 1443 روپے قیمت ریکارڈ کی گئی۔








