کراچی ؛عدالت نے ای چالان کے خلاف حکم امتناع کی استدعا مسترد کردی
سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ ہائیکورٹ نے ای چالانز کے خلاف حکم امتناع کی استدعا مسترد کردی۔
یہ بھی پڑھیں: نیشنل انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی کا فائنل کانکررز اور اسٹرائیکرز کے درمیان اتوار کو ہوگا
سماعت کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں کراچی ای چالانز کے خلاف دائر 4 درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ کراچی کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور کے مختلف علاقوں میں سی سی ڈی کے مبینہ پولیس مقابلے، 5 ملزم ہلاک
عدالت کا جواب
عدالت نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کا موازنہ کسی اور شہر سے نہ کریں۔ وکیل درخواست گزار نے استدعا کی کہ بس والوں کو مسافروں کو اٹھانے تک نہیں دیا جاتا، جبکہ کراچی میں بس سٹینڈز کی کمی ہے۔ عدالت نے کہا کہ آپ لوگ سٹینڈ پر بسیں روکا کریں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی سکالر کا چینی چائے کی ثقافت کا مشاہدہ، چین-پاکستان دوستی کی گرمجوشی کا احساس
جسٹس عدنان اقبال چودھری کا بیان
جسٹس عدنان اقبال چودھری نے فرمایا کہ ہم بھی اس شہر میں رہتے ہیں اور سب کچھ جانتے ہیں۔ عدالت نے کہا کہ فریقین کے جواب آنے کے بعد کیس کو ایک ساتھ سنا جائے گا۔
کیس کی آئندہ تاریخ
عدالت نے ای چالان کے خلاف حکم امتناع کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ڈی آئی جی ٹریفک سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کر لیا اور درخواست کی سماعت 11 دسمبر تک ملتوی کردی۔








