دبئی میں مثبت روح کونسل یو اے ای کی جانب سے تقریب، کمیونٹی ممبرز، نوجوان رضاکاروں اور فیملیز کی شرکت

دبئی میں مثبت روح کے مشاورتی پروگرام کا انعقاد

دبئی (طاہر منیر طاہر) دبئی میں Positive Spirit Council UAE کی جانب سے ایک شاندار اور سماجی طور پر مفید پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں کمیونٹی ممبرز، نوجوان رضاکاروں اور فیمیلیز کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز نے سٹیٹ آف دی آرٹ ”نوازشریف سینٹر آف ایکسی لینس فار ارلی چائلڈ ہڈ ایجوکیشن میں انرولمنٹ مہم کا آغاز کر دیا

پروگرام کا مقصد

اس پروگرام کا مقصد صحت مند سرگرمیوں، مثبت طرزِ زندگی اور سماجی آگاہی کو فروغ دینا تھا۔ اس ایونٹ کی سب سے نمایاں خصوصیت دبئی پولیس کے ساتھ تعاون اور شمولیت تھی۔ دبئی پولیس نے کمیونٹی کے سامنے اہم آگاہی اور رہنمائی پیش کی جن میں سوشل اور ڈیجیٹل سیفٹی، معاشرتی ذمہ داری، شہری قوانین، منشیات، جرائم سے بچاؤ، نوجوانوں اور بچوں کے کردار اور ان کی حفاظت شامل ہیں۔ شرکا نے دبئی پولیس کے اس مثبت اور رہنمائی بھرے پیغام کو بے حد سراہا۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ سوات: بروقت مدد مل جاتی تو انسانی جانیں بچائی جا سکتی تھیں: گورنر پنجاب

سرگرمیاں اور تعاملات

پروگرام کے دوران مختلف گیمز، سرگرمیوں اور گروپ انٹرا ایکشنز کا بھی اہتمام کیا گیا جس سے کمیونٹی میں مثبت انرجی اور باہمی تعاون کا ماحول پیدا ہوا۔ بچوں، نوجوانوں اور والدین نے سرگرمیوں میں خصوصی دلچسپی دکھائی۔

اختتام اور مستقبل کے منصوبے

ایونٹ کے اختتام پر شرکا، رضاکاروں اور دبئی پولیس کو ان کی بھرپور شرکت اور تعاون پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ Positive Spirit Council نے اعلان کیا کہ مستقبل میں بھی دبئی پولیس اور دیگر اداروں کے ساتھ اشتراک کے ذریعے کمیونٹی کی بہتری اور آگاہی کے لیے مزید پروگرام جاری رہیں گے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...