خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری کا ابوظہبی میں سپریم کونسل برائے مدر ہُڈ اور اطفال کا دورہ، اقدامات کو سراہا
خاتونِ اول کا دورہ ابوظہبی
دبئی (طاہر منیر طاہر) خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری نے ابوظہبی میں سپریم کونسل برائے مدر ہُڈ اور اطفال کا دورہ کیا۔ اس دورہ کے دوران بختاور بھٹو زرداری بھی خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ تھیں۔ سیکرٹری جنرل رِیم بنت عبدالّلہ الفلاسی نے ان کا استقبال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اکانومسٹ نے وہی لکھا جو ہم بتاتے رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے اقتدار پر قابض رہنے کے لیے سازشیں کیں، حنیف عباسی
کونسل کی خدمات کا اعتراف
خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری نے کونسل برائے مدر ہُڈ اور اطفال کی خدمات اور کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے صحت، تعلیم اور ثقافت کے شعبوں میں کونسل کے عملی اقدامات کو سراہا۔ بچوں کی پارلیمنٹ اور ایڈوائزری کونسل سے متعلق خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
نوجوانوں کی شمولیت اور شیخہ فاطمہ کا ذکر
آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ نوجوانوں کی شمولیت کے لیے کونسل کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔ خاتونِ اول نے شیخہ فاطمہ بنت مبارک کی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ شیخہ فاطمہ کی وژنری قیادت خواتین، خاندان اور بچوں کی بھرپور خدمت اور معاونت کا ذریعہ ہے۔








