1 مئی سمیت دیگر 5 مقدمات: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری سے روک دیا گیا
اسلام آباد کی عدلیہ کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 9 مئی سمیت دیگر 5 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری سے روک دیا۔
یہ بھی پڑھیں: امام بارگاہ دھماکے میں آئی جی اسلام آباد کا کزن بھی شہید، والدین کا اکلوتا بیٹا تھا
مقدمات کی سماعت
روزنامہ جنگ کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 9 مئی و دیگر 5 کیسز کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کی۔
یہ بھی پڑھیں: یونان: تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 5 افراد ہلاک، 40 لاپتا،کشتی میں زیادہ تر پاکستانی تھے
گرفتاری سے روکنے کا حکم
عدالت نے 23 دسمبر تک بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری سے روکتے ہوئے ان کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: بیلاروس کا 75 رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا، صدر کل آئیں گے
عدالت کی ہدایات
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے اگلی سماعت میں بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں یا بذریعہ ویڈیو لنک پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: سنبھل جاؤ، میں بس پہنچ رہی ہوں
ضمانت کی درخواستوں پر تاخیر
بانی پی ٹی آئی کی عدم دستیابی کے باعث ضمانت کی درخواستوں پر دلائل نہ ہوسکے اور عدالت نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 23 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
مقدمات کی نوعیت
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف 9 مئی، اقدام قتل، جعلی رسیدوں سمیت دیگر مقدمات درج ہیں جبکہ بشریٰ بی بی کے خلاف مبینہ جعلی رسیدیں جمع کروانے پر مقدمہ درج ہے۔








