بھارتی آبی جارحیت سے نمٹنے کے لیے دریائے چناب پر ڈیم بنانے کا فیصلہ
ڈیم کی تعمیر کا اقدام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی آبی جارحیت سے نمٹنے کے لیے دریائے چناب پر چنیوٹ کے مقام پر ڈیم بنایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے آئی ایم ایف کی رپورٹ کے حوالے سے اہم سوال اٹھا دیا
اجلاس کی تفصیلات
سینیٹر شہادت اعوان کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کا اجلاس ہوا جس میں کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ڈیم کی فزیبلٹی اسٹڈی مکمل ہو چکی ہے، پی سی ون تیاری کے مراحل میں ہے، 824 ارب روپے کا قومی فلڈ پروٹیکشن پلان مشترکہ مفادات کونسل سے منظوری کا منتظر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی یہودیوں کی اکثریت کملا ہیرس کی حمایتی نکلی
اجازت اور ہدایات
سینیٹ کمیٹی نے صوبوں کو فوری طور پر دریاؤں پر تجاوزات مکمل طور پر ہٹانے کی ہدایت کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے والی بھارتی اداکارہ زائرہ وسیم نے نکاح کرلیا
چیئرمین کا اظہارِ برہمی
چیئرمین کمیٹی نے پنجاب اور سندھ سمیت دریاؤں کے راستوں سے تجاوزات کے خاتمے کو یقینی نہ بنانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ اگر اگلے مون سون سے قبل یہ تجاوزات نہ ہٹائی گئیں تو یہ مجرمانہ فعل ہوگا۔
واپڈا کی معلومات
واپڈا حکام نے کمیٹی کو ملک بھر میں واٹر فلو کی نگرانی اور سیلاب سے قبل وارننگ سسٹم کے لیے نصب کیے جانے والے ٹیلی میٹری سسٹم پر بھی آگاہ کیا۔








