بال کاٹنے اور تشدد کی شکار لڑکی کا بیان سامنے آ گیا، مرکزی ملزم گرفتار

تشدد کے واقعے کی اہم پیش رفت

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) گزشتہ روز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک خاتون پر تشدد اور اس کے بال کاٹے جانے کے واقعے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پولیس نے ویڈیو میں نظر آنے والے ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے، جبکہ متاثرہ لڑکی کا ویڈیو بیان بھی سامنے آ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جوڈیشل کمیشن اجلاس: جسٹس باقر نجفی کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی منظوری

متاثرہ خاتون کا بیان

متاثرہ خاتون نے اپنا نام ایمان بتایا ہے، اس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ڈیڑھ ماہ قبل پیش آیا تھا۔ اپنے بیان میں اس نے بتایا کہ ثنا نامی لڑکی اور ارمان نامی شخص اسے اس کے گھر سے لے کر مصریال روڈ، کرسچن کالونی میں واقع ایک فلیٹ میں گئے، جہاں اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، اس کے بال کاٹے گئے اور ویڈیو بنائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کارساز حادثہ ، عدالت نے نتاشا دانش کو بری کر دیا

دھمکیوں کا سامنا

ایمان کے مطابق ملزمان بعد ازاں اسے بحریہ ٹاؤن میں ایک اور فلیٹ میں لے گئے، جہاں اسے مبینہ طور پر اسلحے کے زور پر دھمکایا گیا اور مزید ویڈیو ریکارڈ کی گئی۔ متاثرہ خاتون نے بتایا کہ اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ اس کا کہنا تھا کہ مصریال روڈ کے مقام پر ارمان کے ساتھ درانی، مٹھو اور ایک نامعلوم شخص سمیت 4 افراد موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خلاف وفاق کے کتنے مقدمات ہیں؟ تفصیلات پشاور ہائیکورٹ میں پیش

ویڈیو کی وائرل ہونے کا علم

متاثرہ لڑکی نے کہا کہ اس کی ویڈیو بعد میں سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی، جس کا علم اسے لوگوں کے ذریعے ہوا۔ اس نے متعلقہ حکام سے ملزمان کے خلاف کارروائی کی اپیل کی ہے۔ اسلام آباد پولیس نے متاثرہ لڑکی کو ٹریس کر کے وقوعہ سے متعلق بیان ریکارڈ کیا۔ مختلف مقامات پر چھاپے مار کر ویڈیو میں ملوث افراد کو حراست میں لیا گیا، تاہم دوران تفتیش یہ بات سامنے آئی کہ معاملہ دراصل راولپنڈی کی حدود کا ہے۔

پولیس کی کارروائی

متاثرہ خاتون اور گرفتار ملزمان کو متعلقہ پولیس کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ ویڈیو وائرل ہونے پر ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کی تھی اور بروقت کارروائی پر تھانہ لوہی بھیر کی پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...