الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا
الیکشن کمیشن کا فیصلہ محفوظ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا اور سماعت 4 دسمبر تک ملتوی کردی۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی چیف آف سٹاف کا فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ٹیلی فونک رابطہ
سماعت کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کی سماعت ہوئی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیں: دیہی خواتین کو مفت گائیں ،بھینس ملیں گی، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے لائیو سٹاک کا منفرد پروگرام متعارف کرو ادیا ، کیسے اپلائی کرنا ہے ؟ جانیے.
درخواستوں کا جائزہ
الیکشن کمیشن حکام نے بتایا کہ سہیل آفریدی کے خلاف الگ الگ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ وکیل سہیل آفریدی نے وضاحت دی کہ ایک کیس ڈی آر او آفس میں جبکہ دوسرا یہاں زیر سماعت ہے۔ وکیل علی بخاری نے کہا کہ ہمارے خلاف چلی جانے والی چاروں درخواستیں یکجا کر دی جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: وادی نیلم: مسافر جیپ کھائی میں جا گری، 3 افراد جاں بحق،5 زخمی، 2 کی حالت تشویشناک
انتخابات کے انتظامات
ڈی جی لا نے وضاحت کی کہ انتخابات کے انعقاد کے لیے کمیشن کسی بھی فیصلہ سازی کا حق رکھتا ہے۔ وزیراعلیٰ کے خلاف عوامی اور ڈی آر او کی جانب سے شکایات کی گئی ہیں۔ وکیل علی بخاری نے اعتراض اٹھایا کہ ہمارے وکلا کو سماعت میں آنے کی اجازت نہیں دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے نے 10 جنوری سے یورپ کیلیے فضائی آپریشن کا اعلان کر دیا
چیف الیکشن کمشنر کا بیان
چیف الیکشن کمشنر نے بیان دیا کہ شہر میں نئے افسران کی تعیناتی کی وجہ سے روکا گیا ہوگا۔ وکیل لیگی امیدوار نے الزام لگایا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کرپٹ پریکٹسز کے مرتکب ہوئے ہیں۔ سہیل آفریدی کے وکیل نے درخواستوں کی سماعت پر اعتراض اٹھاتے ہوئے الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا۔
آئندہ کی کارروائی
الیکشن کمیشن نے سہیل آفریدی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا، اور آئندہ سماعت کی تاریخ 4 دسمبر مقرر کی گئی ہے۔








