پی ٹی آئی نے تاحال آئینی عدالت کے بائیکاٹ کا فیصلہ نہیں کیا: سلمان اکرم راجا
پی ٹی آئی کا آئینی عدالت کے بائیکاٹ پر موقف
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا کا کہنا ہے پی ٹی آئی نے تاحال آئینی عدالت کے بائیکاٹ کا حتمی فیصلہ نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ: پاکستان کی ہتھیاروں، جوہری سلامتی سے متعلق 4 قراردادیں منظور
سلمان اکرم راجا کا بیان
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سیکرٹری جنرل تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ وفاقی آئینی عدالت کے باہر پہنچے تو صحافی نے ان سے پوچھا کیا پی ٹی آئی نے آئینی عدالت کا بائیکاٹ نہیں کیا؟
سلمان اکرم راجا نے کہا آئینی عدالت کے بائیکاٹ پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، پارٹی میں مشاورت کریں گے، عدالت اب قائم کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی لبنان اور غزہ کیلئے امدادی سامان کے 2 ہوائی جہاز فوری بھیجنے کی ہدایت
قید تنہائی اور آئینی عدالت کی حیثیت
ان کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی کی قید تنہائی کے حوالے سے درخواست بھی لگنی ہے، فیصلہ کریں گے ایک عدالت کو ہم نہیں مانتے تو اس میں پیش ہونا ہے یا نہیں، ہم نے فیصلہ کرنا ہے لیکن تاحال فیصلہ نہیں ہوا۔
27 ویں آئینی ترمیم کا پس منظر
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے حال ہی میں پارلیمنٹ سے منظور ہونے والی 27 ویں آئینی ترمیم کی قومی اسمبلی اور سینیٹ میں مخالفت کی تھی اور ووٹنگ کے عمل کا بائیکاٹ کیا تھا۔
27 ویں آئینی ترمیم کے تحت ہی وفاقی آئینی عدالت قائم کی گئی ہے جس کے پہلے چیف جسٹس امین الدین خان ہیں، آئینی عدالت صرف آئینی مقدمات پر سماعت کرے گی۔








