سونا 7ہزار 700روپے مہنگا، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟ جانیے
سونے کی قیمتوں میں اضافہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: ویو نے اپنا Y29 لانچ کردیا
بین الاقوامی بلین مارکیٹ کی صورتحال
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج فی اونس سونے کی قیمت 77 ڈالر کے اضافے سے 4 ہزار 142 ڈالر کی سطح پر آگئی، جس کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 7 ہزار 700 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 36 ہزار 562 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر تعلیم پنجاب نے سیلاب زدہ علاقوں کے پبلک تعلیمی اداروں کے طلبا کی رجسٹریشن اور فیس معافی کی تجویز وزیراعظم کو بھیجوا دی
قومی مارکیٹ کی تفصیلات
اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت 6 ہزار 601 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 74 ہزار 281 روپے کی سطح پر آگئی۔
ماضی کی قیمتوں کا جائزہ
واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمتوں میں کوئی رد و بدل نہ ہونے کی وجہ سے استحکام رہا تھا جب کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دنوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا تھا.








