مجھ سے کوئی غلطی نہیں ہوئی، ہم جواب داخل کریں گے: سہیل آفریدی
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ مجھ سے کوئی غلطی نہیں ہوئی، ہم جواب داخل کریں گے۔ میرے امیدواروں نے شکایت کی ہے کہ آر او آفس کے اندر سیکیورٹی وفاقی اداروں کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم فیز 2 کے ایک ہزار سے زائد لیپ ٹاپ چوری ہونے کا انکشاف
الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو
روزنامہ جنگ کے مطابق اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے کہا کہ اگر الیکشن میں دھاندلی کی تو قانونی کارروائی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: تھیٹر کے ساتھ شادیوں میں بھی فحش گانوں پر پابندی عائد کی جائے، سٹیج فنکاروں کا مطالبہ
آر او کی تحقیقات
سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ آر او وفاقی حکومت کے تھے، میں نے سلمان اکرم راجہ کی ذمے داری لگائی کہ اس کی تحقیقات کر کے تفصیلات ہمیں بتائیں۔
یہ بھی پڑھیں: بابراعظم نے تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا، خاموشی توڑ دی
احترام اور عمل
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ پریذائیڈنگ افسر کے پی حکومت کے تھے، انہوں نے فارم 45 دیا، الیکشن کمیشن یا کوئی اور ادارہ ہو ہم اس کا احترام کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: یاسمین راشد، عمرسرفراز، محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم
ترقی اور حمایت
ان کا کہنا تھا کہ ہماری اننگز آئین اور قانون کے مطابق ہے جارحانہ نہیں، آپ نے کہا پنجاب کی وزیراعلیٰ ترقی کر رہی ہیں، خیبر پختونخوا میں ترقی ہو رہی ہے اس لیے کے پی کے لوگ پی ٹی آئی کو ووٹ دے رہے۔
وفاقی حکومت سے درخواست
انہوں نے کہا کہ ہم کہتے ہیں وفاق ہمارے صوبے کے پیسے دے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی ہماری تحریک بھی چل رہی ہے وہ آپ کو نظر آئے گی۔








