مجھ سے کوئی غلطی نہیں ہوئی، ہم جواب داخل کریں گے: سہیل آفریدی
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ مجھ سے کوئی غلطی نہیں ہوئی، ہم جواب داخل کریں گے۔ میرے امیدواروں نے شکایت کی ہے کہ آر او آفس کے اندر سیکیورٹی وفاقی اداروں کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے باعث تاریخی کامیابی ملی:وزیر اعظم
الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو
روزنامہ جنگ کے مطابق اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے کہا کہ اگر الیکشن میں دھاندلی کی تو قانونی کارروائی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: گلگت میں بادل پھٹنے سے تباہی، کئی گھر اور فصلیں تباہ
آر او کی تحقیقات
سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ آر او وفاقی حکومت کے تھے، میں نے سلمان اکرم راجہ کی ذمے داری لگائی کہ اس کی تحقیقات کر کے تفصیلات ہمیں بتائیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائی کورٹ: ایکس کی بندش کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر
احترام اور عمل
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ پریذائیڈنگ افسر کے پی حکومت کے تھے، انہوں نے فارم 45 دیا، الیکشن کمیشن یا کوئی اور ادارہ ہو ہم اس کا احترام کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء کے شیڈول کا اعلان
ترقی اور حمایت
ان کا کہنا تھا کہ ہماری اننگز آئین اور قانون کے مطابق ہے جارحانہ نہیں، آپ نے کہا پنجاب کی وزیراعلیٰ ترقی کر رہی ہیں، خیبر پختونخوا میں ترقی ہو رہی ہے اس لیے کے پی کے لوگ پی ٹی آئی کو ووٹ دے رہے۔
وفاقی حکومت سے درخواست
انہوں نے کہا کہ ہم کہتے ہیں وفاق ہمارے صوبے کے پیسے دے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی ہماری تحریک بھی چل رہی ہے وہ آپ کو نظر آئے گی۔








